Live Updates

ڈاکٹر عاصم اورڈاکٹر عدنان میں مقابلہ ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

ڈاکٹرعدنان تو نوازشریف کو باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے، اب ڈاکٹرعاصم آصف زرداری کے معالج ہیں ان کیلئے چیلنج ہے کہ وہ کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں جس سے آصف زرداری کو باہر چلے جائیں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 دسمبر 2019 21:20

ڈاکٹر عاصم اورڈاکٹر عدنان میں مقابلہ ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اورڈاکٹر عدنان میں مقابلہ ہے، ڈاکٹر عدنان تو نوازشریف کو باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے، اب ڈاکٹرعاصم کیلئے چیلنج ہے کہ وہ کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں جس سے آصف زرداری کو باہر چلے جائیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا میڈیکل بورڈ بن گیا ہے، زرداری کے میڈیکل بورڈ میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اب ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹرعاصم میں مقابلہ ہے، ڈاکٹرعدنان نوازشریف کے ذاتی معالج تھے، ڈاکٹر عدنان تو نوازشریف کو باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

کیا اب ڈاکٹرعاصم بھی آصف زرداری کو باہر لے جائیں گے؟ ڈاکٹر عاصم حسین ان کے ذاتی معالج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعاصم کیلئے چیلنج ہے کہ وہ کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں اورآصف زرداری کو باہر لے جائیں۔ کراچی تو وہ چلے ہی جائیں گے لیکن کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں جس سے آصف زرداری کے باہر جانے کی راہ ہموار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیریت رکھے، آصف زرداری کی طبیعت نوازشریف سے زیادہ خراب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اب اس اسٹیج پر آگئے ہیں کہ جب ایک سسٹم گررہا ہے اور دوسراکھڑا ہورہا ہے۔انہوں نے خود کو ڈبردوس ہونے سے بچانا ہے، ایک طرف عمارت گررہی ہے، دوسری عمارت کھڑی ہونے والی ہے ۔ عمران خان ان کے درمیان میں ہیں، انہوں نے اپنی جماعت کو بھی بچانا ہے، الیکٹیبلز ٹیکنوکریٹ بھی ہیں۔ کیونکہ سسٹم گررہا ہے۔چیئرمین نیب نے ہواؤں کے رخ کی بات کی، اگر چیئرمین نیب کچھ کرتے ہیں تو جمہوریت کو گرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔عدالتیں بھی اپنے سسٹم میں ہیں، ان کے پاس معاملات جاتے ہیں ۔وہ کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ کے پاس جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات