Live Updates

کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا بڑا بحران ہوسکتا ہے، علی زیدی

سندھ حکومت کا فلور ملز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ وفاقی وزیربحری امور علی زید ی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 دسمبر 2019 21:45

کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا بڑا بحران ہوسکتا ہے، علی زیدی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر 2019ء) وفاقی وزیربحری امور علی زید ی نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا بڑا بحران ہوسکتا ہے سندھ حکومت کا فلور ملز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ انہوں نے سندھ میں آٹے کے ممکنہ بحران پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ حکومت ناقص کارکردگی کے باعث آٹا مہنگا ہوا۔

کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا بڑا بحران ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزیرعلی زید ی نے کہا کہ سندھ حکومت کا فلور ملز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ دوسری جانب سندھ سے حکومتی اتحادیوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی ، ایم کیوایم اور جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف شکایات لگائیں، مراد علی شاہ کی موجودگی میں کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا، وزیراعظم نے کہا کہ مایوس نہ ہوں سندھ میں تبدیلی ٹھہر چکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کی ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے رہنماء شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مراد علی شاہ کے ہوتے ہوئے وفاقی حکومت کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا۔

سردار علی گوہر مہر، ذوالفقار مرزا، خرم شیرزمان اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف شکایات لگائیں۔ شرکاء نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا لیکن سندھ میں تبدیلی نظر نہیں آرہی، وفاق کوشش کررہا ہے لیکن وزیراعلیٰ سندھ تعاون نہیں کررہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کے تاثر کو نفی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔

مایوس ہونے کی ضرورت نہیں سندھ کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ احتساب کی سب سے زیادہ ضرورت سندھ میں ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف جہاد کرنے آیا ہوں۔کسی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملے میں تاخیر ضرور ہورہی ہے لیکن تبدیلی ٹھہر چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات