لالہ موسیٰ،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے غیر قانونی طور پر چلنے والی دو ایل پی جی دوکانوں کو سیل کر دیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:10

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر انیشا ہشام کی زیر قیادت سول ڈیفنس ٹیم نے غیر قانونی طور پر چلنے والی دو ایل پی جی دوکانوں کو سیل کر دیا جبکہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 6کثیر المنزلہ عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر مہم کے دوران اے سی سرائے عالمگیر کی قیادت میں چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس منشا الرحمان بٹ اور انکی ٹیم نے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ ایل پی جی گیس کی دوکانوں کو سیل کیا اور انکے چالان مرتب کرکے مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے۔

ٹیم نے کثیر المنزلہ عمارتوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات مکمل کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :