ٹیوٹا پاکستان کا کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی بند کرنے کا فیصلہ

ان 2 ماڈلز کے متبادل کے طور اگلے برس 2020 میں ٹیوٹا یارس متعارف کروائی جائے گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 دسمبر 2019 00:19

ٹیوٹا پاکستان کا کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06دسمبر2019) ٹیوٹا انڈس موٹرز نے کرولا گاڑی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹیوٹا انڈس موٹرز کی طرف سے کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی کی جگہ ٹیوٹا یارس متعارف کروا دی گئی ہے ۔گزشتہ کافی عرصے سے یہ بات گردش کر رہی تھی کہ ٹیوٹا انڈس موٹرز کی جانب سے کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی کو کسی نئی گاڑی کے ساتھ بدل دیا جائیگا ۔

لیکن اس بات کی تصدیق نہیں کی جا رہی تھی کہ ایسا ہو گا یا پھر نہیں؟ لیکن اب ٹیوٹا انڈس موٹرز کی جانب اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ کرولا ایکس ایل آئی اور کرولا جی ایل آئی کو نئی متعارف کروائی گاڑی ٹیوٹا یارس کے ساتھ بدل دیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیوٹا یارس گاڑی مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی ، جس میں سرخ ، سفید اور براون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ یہ گاڑی دستی اور خودکار ٹرانسمیشن دونوں میں دستیاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی خصوصی 1.3 لیٹر انجن آپشن کے ساتھ مارکیٹ میں بھیجی جائے گی۔ تاہم اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ کمپنی کار کو 1.5لیٹر انجن آپشن میں بھی بھیج سکتی ہے۔ مزید برآں کار کی متوقع لانچ مارچ 2020 میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس کی ابتدائی قیمت چوبیس لاکھ روپے ہو گی۔
                                                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :