نواز شریف لندن کے ہسپتال میں تفصیلی چیک اپ
ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا تفصیلات دینے سے انکار
میاں محمد ندیم ہفتہ 7 دسمبر 2019 10:50
(جاری ہے)
ادھر لندن میں صدر پاکستان مسلم لیگ نون شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر عدنان بتائیں گے میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے رویے پر تنقید کی کہا وزیر اعظم اپوزیشن سے بغض رکھتے ہیں عمران خان کو قومی مسائل کا ادراک نہیں، حکومت کا اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کا یک نکاتی ایجنڈا ہے، لیگی قیادت سے لندن میں جلد ملاقات ہوگی.
واضح رہے کہ نواز شریف طبی بنیاد پر ضمانت پر ہیں اور لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت کی بحالی میں مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں.واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے پاکستان سے لندن پہنچنے کے بعد ان کے چیک اپ کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں مگر ان کی بیماری کی تفصیلات سے آگاہ کرنے سے گریزکیا جارہا ہے ‘ نوازشریف کے لندن پہنچنے پر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی کے عمل میں مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں. ڈاکٹرعدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے، صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.