ٹیلر سوئفٹ نے کرسمس کے لیے گانا ریلیزکر دیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 12:30

ٹیلر سوئفٹ نے کرسمس کے لیے گانا ریلیزکر دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) امریکی گلوکارہ ٹیلرایلسین سوئفٹ نے کرسمس کے لیے گانا ریلیز کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر ایلسین سوئفٹ جن کو اپنی ذاتی زندگی کی داستان گانے پر بہت زیادہ شہرت ملی ہے نے کرسمس کے موقع کی مناسبت سے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کو سوئفٹ فیملی کی تہواروں کی گھریلو فلموں سے مرتب کیا گیا ہے جو برسوں سے گزرے ہیں،ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر میں سوئفٹ برف میں پھسلتی ، سانتا کی گود میں بیٹھ کر پلے ہاؤس سے جھانکتی دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :