خواتین کے صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے‘سجل علی

آج کی خاتون زیادہ با شعور ہے ، تعلیم کے زیور کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ، انٹر ویو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:42

خواتین کے صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے‘سجل علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور شوبز ، صحت ،درس وتدریس ، بینکنگ ، ایئر لائن ،سپورٹس اور پاک فوج میں اپنے فرائض کی انجام دہی میںمصرو ف ہیں ،بعض شعبوں میںمردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنا چاہیے اور اس کے لئے تعلیم پر توجہ دی جائے ، خواتین بھی تعلیم کے زیور کو اپنا ہتھیار بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی خاتون زیادہ با شعور ہے جس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :