فلم بینوں کو سینماکی جانب راغب کرنے کیلئے منفرد موضوعات پر فلمیں بنانا ہونگی ‘ ریشم

کامیاب ممالک کو سٹڈی کرکے اپنے وسائل میں رہتے ہیں پیشرفت کی جائے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:42

فلم بینوں کو سینماکی جانب راغب کرنے کیلئے منفرد موضوعات پر فلمیں بنانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے معیاری فلمیں بنا کر شائقین کے دل جیتنا ہوں گے، ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے اور منفرد موضوعات کا چنائو کرنا ہوگا ، ہمیں کامیاب ممالک کو ضرور سٹڈی کرنا چاہیے اور پھر اپنے وسائل میں رہتے ہیں پیشرفت کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہرگز شوبز سے دور نہیں ہوں بلکہ یہ میرا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ شوبز میں مختلف سر گرمیاں جاری رہتی ہیں اور اس حوالے سے اپنے پرستاروں کو بھی آگاہ کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ فلم انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری کا رجحان فروغ پارہا ہے اور قوی امید ہے کہ فلم انڈسٹری کے لئے 2020ء امسال سے بہتر ثابت ہوگا اور ہماری انڈسٹری مزید تقویت حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :