فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا برلن میں پریمئر، ڈیوائن جانسن سمیت سٹار کاسٹ کی شرکت

ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم 13 دسمبر کو شائقین کیلئے سینماء میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:56

فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا برلن میں پریمئر، ڈیوائن جانسن سمیت ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ’جومانجی دی نیکسٹ لیول‘ کا برلن اور لندن میں رنگا رنگ پریمیر ہوا جس میں دی راک ڈیوائن جانسن سمیت سٹار کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جلوے بکھیرے۔جیک کسدان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی وڈیو گیم میں قید دلچسپ کرداروں کے گرد گھومتی ہے جس میں ڈیوائن جانسن کے علاوہ نک جونس، جیک بلیک، کیون ہارٹ، کیرن گیلن بھی اہم کردار میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

فلم جومانجی 2 بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے ہیں،تاہم 2017 میں فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل کی گئی ہے۔سیکوئل میں 4 نوجوانوں کو ’جومانجی‘ گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ نوجوان گیم کھیلتے وقت اپنے پسند کے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں تاہم کھیل کا آغاز ہوتے ہی یہ چاروں خود اس ویڈیو گیم کی دنیا جو کہ ایک جنگل ہے میں داخل ہوجاتے اور اپنے پسند کیے کردار کا روپ دھار لیتے ہیں۔ایڈونچر سے بھرپور فلم 13دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :