کوشش ہوتی ہے اپنے کام سے کام رکھوں ،کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی، نیلم منیر

ہمیشہ کیریئر پر توجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور رائے دیتا ہے اس پر کبھی نہیں سوچا، انٹرویو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:56

کوشش ہوتی ہے اپنے کام سے کام رکھوں ،کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جبکہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔

(جاری ہے)

میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ، اگر آگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔