چین نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں

اقدامات سے متعلق امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا، امریکا سے ایک بار پھر کہتے ہیں اپنی غلطیاں درست کرے،وزارت خارجہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:19

چین نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) امریکاکی جانب سے چینی سفارتکاروں پرپابندی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ نئے اقدامات سے متعلق امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امریکی سفارتکاروں کومقامی حکام سے ملاقات کے لیے 5 دن قبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ امریکا سے ایک بار پھر کہتے ہیں اپنی غلطیاں درست کرے اور متعلقہ قانون منسوخ کرے۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدامات گزشتہ ماہ امریکا میں چینی سفارتکاروں کومحدود کرنے کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :