5روپے مزدوری سے 700ایکڑ کے ٹھیکے پر پہنچنے والے پُرعزم کسان کی کہانی

سونے کے لئے جگہ نہیں تھی، پینے کو صاف پانی نہیں تھا،محنت نے سب کچھ بدل دیا، کسان ریاض کا اردو پوائنٹ کو خصوصی انٹر ویو

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:37

5روپے مزدوری سے 700ایکڑ کے ٹھیکے پر پہنچنے والے پُرعزم کسان کی کہانی
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،7دسمبر 2019ء ) ریاض نامی کسان کی پُرعزم کہانی،جس نے 35سال محنت کرکے5روپے مزدوری سے500ایکڑکی زمین کے ٹھیکے پر پہنچادیا۔ریاض نامی کسان کا کہنا ہے کہ جب پانچ روپے روز کماتا تھا ، معلوم نہ ہوتا تھا کہ مزدروری ملے گی یا نہیں۔بعد ازاں میں نے 300روپے کے ٹھیکے سے کام شروع کیا۔اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کسان نے کہا پہلی بار صرف 2ایکڑزکی زمین 300روپے میں ٹھیکے پر لی۔

تاہم آج میں 500ایکڑز کی زمین پر فضل اُگاہ رہا ہوں۔ کسان نے کہا میں صرف گندم اُگاتا رہا ۔ کسان کا کہنا ہے کہ شروع سے میں نے زمین پر ہر کام خود کیا، گزشتہ پانچ سال سے 70ایکڑز زمین خریدنے کے بعد سے میں نے کام نہیں کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاض نے کہا کہ اگر کسان کو فائدہ نہ ہو تو وہ زمین پر سبزیاں یا اجناس کیو ں اُگائے گا۔

(جاری ہے)

پیسے کی بچت پر ہی کسان فصلیں اُگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دو بار اللہ کا گھر دیکھا، پہلے میرا گھر مٹی کا تھا۔ سونے کیلئے جگہ نہیں ہوتی تھی، پینے کیلئے پانی نہیں ہوتا تھا ، سفر کیلئے سواری نہیں ہوتی تھی۔ والد ٹانگہ چلاتا تھا۔ ترقی کے راز پر بات کرتے ہوئے ریاض کا کہنا تھا کہ محنت ترقی کا راز ہے محنت نہ کرتا تو آج یہ سب نہ ہوتا۔ریاض کا کہنا تھا کہ میں ایک ایکرڑ پر 70ہزار روپے ٹھیکہ دے رہا ہوں۔

کسان ریاض نے کہا کہ کئی جگا ٹیکس لینے والے آتے ہیں تاہم انہیں پتہ نہیں سب ترقی کا راز محنت میں ہے۔ پیداوار میں اضافے کے فارمولا پر بات کرتے ہوئے ریاض نے کہاکہ میں وقت کے مطابق فصل لگاتا ہوں۔ آلو ،مکئی سمیت کئی سبزیاں میں لگا رہا ہوں، اگر مارکیٹ میں مندی بھی ہوتو نقصان نہیں ہوتا۔ اورملکی سیاست پر بات کرنے سے بھی اجتناب کیساتھ محنت کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ملکی سے باہر روزگار کی تلاش میں گئے افراد کیلئے پیغام دیتے ہوئے ریاض کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں محنت کی جائے تو پاکستان آگے جائے اور باہر سے زیادہ کمائی پاکستان میں کی جا سکتی ہے۔آخر میں کسان ریاض نے کہا کہ کمائی محنت پر منصر ہے جتن محنت کریں گے پھل بھی اتنا ہی کھائیں گے۔