طلبہ نے سائنس کو یاد کرنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

استاد نے کتاب کو سروں کے انداز میں ترتیب دیا،طالب علم نے2منٹ 40سیکنڈ میں پوری کتاب سنا دی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:04

طلبہ نے سائنس کو یاد کرنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،7دسمبر 2019ء ) طلبہ نے سائنس جیسے مشکل تریں مضمون کو یاد  کرنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ   نکالا۔ تفصیل کے میٹرک کا  طالب علم یتھوکرس  سائنس کے  مضمون کو سُروں میں پڑھنے لگا ۔  طالب علم کا کہنا  ہے کہ سائنس انتہائی بورنگ مضمون لگتا تھا۔ تاہم میں نے اس مضمون کو دلچسپ بنانے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور سائنس کو ریپ کی شکل میں بدل دیا۔

  فیصل آباد کا طالب علم نے اپنے اس منفرد انداز سے لوگوں کی توجہ اپنے طرف کھینچ رہا ہے۔  طالب علم پوری کتاب کو 2منٹ 40سیکنڈ میں سروں کی انداز میں سنا دیتا ہے۔ اب نہ صرف ایک طالب علم بلکہ پوری کلاس نے اسی اندا ز میں کتاب کو یاد کرلیا ہے۔
یاد رہے اس فارمولا کو گورنمنٹ سکول کے استاد مائیکل نے ترتیب دیا۔

(جاری ہے)

استاد وہ عظیم شخصیت ہوتی ہے جو آدمی کو انسان بناتی ہے اور اس وقت دنیا میں جتنے بھی عظیم لوگ ہیں وہ سب اپنے اساتذہ کی بدولت ہیں ۔

  ہر کامیاب انسان کے  پیچھے  ایک استاد کا ہاتھ  ہوتا ہے۔ کہا  جاتا ہے اساتذہ کی خدمات کا کوئی نعم البدل  نہیں ماسوائے اس بات کہ دل و جان سے ان کی عزت و احترام کیا جائے۔ استاد طلباء طالبات کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم فیصل آباد کے منفرد واقعہ طالب علم کو ترقی پر پہنچائے یا نہیں تاہم طالب علم اس وقت سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جس کے پیچھے اس کے استاد کی سُروں کی شکل میں ترتیب دی گئی کتاب ہے۔ طالب علم کا کہنا  ہے کہ سائنس انتہائی بورنگ مضمون لگتا تھا۔ تاہم میں نے اس مضمون کو دلچسپ بنانے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور سائنس کو ریپ کی شکل میں بدل دیا۔