Live Updates

دعا منگی کی گھر واپسی پر ماموں کا بیان سامنے آ گیا

دعا منگی کی طبعیت کچھ ناساز ہے،طبعیت بہتر ہونے پر معلومات لیں گے۔ ماموں کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:12

دعا منگی کی گھر واپسی پر ماموں کا بیان سامنے آ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 دسمبر2019ء) دعا منگی کے گھر واپس آنے کے بعد ماموں کا بیان سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق دعا منگی کے ماموں نے دعا کے گھر پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دعا گذشتہ شب گھر پہنچی۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا شکرگزار ہوں، زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتا۔دعا منگی کی طبعیت کچھ ناساز ہے۔دعا منگی کی طبعیت بہتر ہونے پر معلومات لیں گے۔

دعا منگی کے ماموں وسیم نے مزید تفصیلات بتانے گریز کیا ہے۔جب کہ کچھ میڈیا چینلز کے مطابق دعا کے ماموں کا کہنا ہے کہ دعا منگی خیر خیریت سے گھر واپس پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ 30 نومبر کی رات کراچی کے علاقے ڈیفیس سے اغوا کی گئی دعا منگی کی رہائی تاوان کے بدلے ہوئی ہے۔دعا منگی گذشتہ شب ڈھائی بجے کے قریب گھر پہنچی۔

(جاری ہے)

،اغواکاروں نے طالبہ دعا منگی کی رہائی کے لیے ملزمان نے ڈھائی لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

دعا منگی کے اغوا میں کون ملوث تھا اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ اس واقعے میں دعا منگی کا دوست حارث بھی زخمی ہوا تھا۔گذشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا کے دوست حارث کو ہوش آیا تھا۔ حارث اغوا کاروں کی گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ حارث نے پولیس کو دیے بیان میں اغوا کاروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کی شناخت کی تھی۔

حارث نے یہ بھی بتایا تھا کہ دعا کو اغوا کرنے والوں کی تعداد 4 سے 5 تھی۔اس کیس کو تفتیشی حکام نے بسمہ کے اغواء کیس سے ملتا جلتا قرار دیدیا۔ خیال رہے کہ 19 سالہ طالبہ دعا منگی کو 30 نومبر کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری کے ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کے ساتھی حارث سومرو کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ دعا منگی کی بازیابی کے لیے تین تلوار پر مظاہرے بھی کیے گئے جس میں دعا کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور سماجی رہنما جبران ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما شریک ہوئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات