آسٹریلیا، جنگلات میں لگنے والی آگ میں شدت ، کھیلوں کی تمام سرگرمیاں منسوخ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:38

آسٹریلیا، جنگلات میں لگنے والی آگ میں شدت ، کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) آسٹریلوی حکام نے سڈنی شہر کے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ کو انتہائی شدید اور سنگین قرار دے دیا ہے۔ اس وسیع آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے سارے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس باعث شہر میں سانس کی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

شہری انتظامیہ نے آؤٹ ڈور کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس انتہائی وسیع علاقے پر پھیلی ہوئی جنگلاتی جھاڑیوں کی آگ کو بجھانے پر ہزاروں فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ سڈنی کے شمال میں سوا آٹھ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں کیونکہ اتنے وسیع علاقے پر پھیلی آگ کو بجھانے کے لیے کئی ہفتے درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :