Live Updates

ہمارا مقصدصرف عوام کی خدمت ،سابق حکمرانوں کی طرح کوئی اور ایجنڈا لیکر نہیںآئے‘ مومنہ وحید

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:42

ہمارا مقصدصرف عوام کی خدمت ،سابق حکمرانوں کی طرح کوئی اور ایجنڈا لیکر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ہمارا مقصدصرف عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف دینا ہے اور سابق حکمرانوں کی طرح اقتدار میں کوئی اور ایجنڈا لے کر نہیںآئے،سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا اورعام آدمی کے مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جو مثالی اقدامات کیے ہیں اسکی نظیر نہیں ملتی۔ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے مخالف عناصرتنقید برائے تنقیدکررہے ہیں جس کی کوئی پرواہ نہیں ۔غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات