سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:58

سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا مینیجنگ ڈائریکٹر جنگ گروپ اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی سرمد علی کی والدہ بیگم نازنین عابد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں سرمد علی سیاٴْن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی وفات کو اٴْن کے خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے ناللہ تعلالی سے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ن