سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:10

سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپیکر قومی اسمبلی سد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے مینیجنگ ڈائریکٹر جنگ گروپ اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی سرمد علی کی والدہ بیگم نازنین عابد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کی وفات کو اٴْن کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔