Live Updates

دعا کی والدہ کا بیٹی کی بازیابی پر سول سوسائٹی اور میڈیا کا شکریہ

آپ کی دعاؤں اور تعاون کی بدولت بیٹی گھر واپس آ گئی،دعا کی رہائی کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی۔ اہلخانہ کی پہلی بار میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:03

دعا کی والدہ کا بیٹی کی بازیابی پر سول سوسائٹی اور میڈیا کا شکریہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 دسمبر2019ء) دعا منگی کے اہلخانہ نے بیٹی کی بازیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگومیں سول سوسائٹی اور میڈیا کا شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دعا منگی کی والدہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہماری ایک ہی کوشش تھی کہ ہماری بیٹی صحیح سلامت واپس آ جائے۔اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ واپس آ گئی۔انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکے تعاون سے ہماری بیٹی واپس مل گئی۔

یہ اللہ کا معجزہ ہے،اور آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ بیٹی خیریت سے واپس آ گئی۔دعا کی والدہ نے کہا کہ میڈیا اور سول سوسائٹی کا شکریہ،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔دعا کی والدہ نے کہا کہ اس حوالے سے مزید جو رپورٹ ہو گی آپ کو ضرور دیں گے۔دعا کے اہلخانہ نے بیٹی کی رہائی کے بدلے کسی بھی قسم کا تاوان دینے کی خبروں کی تردید کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ دعا کی رہائی کے لیے کچھ بھی ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ۔گذشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا کے دوست حارث کو ہوش آیا تھا۔ حارث اغوا کاروں کی گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ حارث نے پولیس کو دیے بیان میں اغوا کاروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کی شناخت کی تھی۔ حارث نے یہ بھی بتایا تھا کہ دعا کو اغوا کرنے والوں کی تعداد 4 سے 5 تھی۔

اس کیس کو تفتیشی حکام نے بسمہ کے اغواء کیس سے ملتا جلتا قرار دیدیا۔ خیال رہے کہ 19 سالہ طالبہ دعا منگی کو 30 نومبر کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری کے ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کے ساتھی حارث سومرو کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ دعا منگی کی بازیابی کے لیے تین تلوار پر مظاہرے بھی کیے گئے جس میں دعا کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور سماجی رہنما جبران ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما شریک ہوئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات