چیچہ وطنی، پولیو بچوں کو عمر بھر کی معذوری دینے والا مرض ہے جس کا خاتمہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر ذیشان عارف

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:23

چیچہ وطنی، پولیو بچوں کو عمر بھر کی معذوری دینے والا مرض ہے جس کا خاتمہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) پولیو بچوں کو عمر بھر کی معذوری دینے والا مرض ہے جس کا خاتمہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، والدین 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تا کہ انہیں معذوری سے بچایا جا سکے، طلبا و طالبات معاشرے میں پولیو جیسی خطر ناک بیماری سے متعلق آگہی پیدا کرنے میں محکمہ صحت کا ہاتھ بنائیں اور پولیو ویکسین سے متعلق بے بنیاد افواہوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر ذیشان عارف نے یونیورسٹی آف ساہیوال میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی سکھیرا ،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ دوران تعلیم سوشل سروس پر بھی توجہ دیں جو ان کی کردار سازی کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔

سیمینار میں شریک طلبا و طالبات نے محکمہ صحت کے سوشل موبیلائزر بننے میں دلچسپی لی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے کو متاثر کرنے والے ایشوز پر رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی سکھیرا نے پولیو کو خطر ناک مرض قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل خاتمے میں محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا اور یونیورسٹی آف ساہیوال کے فکیلٹی ارکان اور طلبا و طالبات کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔