Live Updates

نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز مائنس ہوگئے ہیں، فواد چودھری

شہبازشریف باہر گئے ہیں، اب پندرہ بیس سال بعد ہی واپس آئیں گے، ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا،عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:24

نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز مائنس ہوگئے ہیں، فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں، ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا،عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے۔

پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ شہبازشریف باہر گئے ہیں، اب پندرہ بیس سال بعد ہی واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چیف منسٹرز کے نظام کا کوئی احتساب نہیں ہے۔ پنجاب کے سارے پیسے اب جنوبی پنجاب میں خرچ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین کے معاملے پر کافی حد تک اتفاق ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں۔

(جاری ہے)

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا، عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے۔ نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز مائنس ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب برطانوی ایجنسی سے تصفیے کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چوھدری کے بیانات پر نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ فواد چودھری نے تصفیے کے بعد ملنے والی رقم پر غلط بیان بازی کی ہے۔درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکرٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اورلندن میں پاکستا نی سفیر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار کے مطابق غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا لہذا آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وفاقی وزیر کو نااہل قراردیا جائے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکیسرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔ مزید برآں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زکربرگ فیملی کا بہت احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہماراملک پاکستان خوبصورت ملک ہے، مارک زکربرگ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات