گسٹااورپرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن شفیع سٹھیوگروپ نے بھی کنٹریکٹ اساتذہ کے دھرنے کی حمایت کرنے کااعلان کردیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:39

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سندھ کے کنٹریکٹ اساتذہ کی جانب سے اپنی عدم مستقلی کے خلاف پیرکے روزوزیراعلی ہاوس کراچی کے سامنے دھرنا دینے کا معاملہ۔گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرزایسوسی ایشن (گسٹا) اورپرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن شفیع سٹھیوگروپ نے بھی کنٹریکٹ اساتذہ کے دھرنے کی حمائت کرنے کااعلان کردیا ہے اس سلسلے میں گسٹا کے مرکزی رہنما حاجی محمداشرف خاصخیلی اورپرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن سٹھیوگروپ کے رہنماشفیع محمد سٹھیو نے سندھ کے کنٹریکٹ اساتذہ کی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں گلزاراحمدچنا۔

امیربخش پہنوراورانیتاخان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پیرکے روز محکمہ تعلیم سندھ کے کنٹریکٹ اساتذہ کی جانب سے وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے اورتادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کے فیصلے کی بھرپورحمائت کی جائے گی اورتمام اساتذہ تنظیمیں اس دھرنے اوربھوک ہڑتال میں بھرپورشرکت کریں گی اساتذہ تنظیموں کی مرکزی قیادت کی جانب سے اس سلسلے میں یونٹوں کوبھی آگاہی دے دی گئی ہے اورہدائت کی گئی ہے کہ اقرا یونیورسٹی۔

(جاری ہے)

سندھ یونیورسٹی اوراین ٹی ایس کمیشن پاس کنٹریکٹ اساتذہ کی احتجاجی تحریک میں بھرپورشرکت کی جائے جبکہ پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن چھلگری گروپ کے قاِئد انتظارحسین چھلگری پہلے ہی کنٹریکٹ اساتذہ کے دھرنے اورمطالبات کی حمائت کرنے کااعلان کرچکے ہیں اس حوالے سے گسٹا اورپرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماوں نے کنٹریکٹ اساتذہ کی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کومستقل کرنے کے بجائے ان کی ملازمتیں ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جوانتہائی قابل تشویش ہیں ان رہنماوں نے کہا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی عدم مستقلی کے باعث سندھ کی تمام اساتذہ برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ اساتذہ گزشتہ سات سالوں سے زائدعرصے سے کنٹریکٹ پرملازمت کررہے ہیں انہیں کئی بار مستقل کرنے کے اعلانات کیے گئے مگران پرعمل نہیں کیا گیااوراب کنٹریکٹ اساتذہ کو بے روزگارکرنے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں جس کے خلاف سندھ بھرکے اساتذہ پیرکے روزبھرپوراحتجاج کریں گے