ْمسلم لیگ (ن) پرسوں جی پی اوچوک میں اورنج لائن میٹروٹرین کے افتتاح کے سلسلہ میں جشن منائیگی

لیگی اراکین اسمبلی، رہنمائوں او رکارکنان کو ہدایات جاری ، لاہور کی قیادت صحافیوں کو بریفنگ بھی دے گی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:55

ْمسلم لیگ (ن) پرسوں جی پی اوچوک میں اورنج لائن میٹروٹرین کے افتتاح کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پرسوں ( پیر) کے روز جی پی اوچوک میں اورنج لائن میٹروٹرین کے افتتاح کے سلسلہ میں جشن منائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کے مطابق اس خوشی میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر اور اظہاریکجہتی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے میٹرو ٹرین کا افتتاح ہونے کی خوشی میں اپنے طو رپر جشن منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں او ر اس سلسلہ میں پارٹی اراکین، رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جی پی او چوک میں میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 10دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔