اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان نے دالبندین بازار میں واقع العارف ہسپتال کا افتتاح کر دیا

علاقے میں عوامی اور فلاحی اداروں کے قیام کی اشد ضرورت ہے ،دوردراز علاقوں کے لوگوں کو کوئٹہ یا دیگر شہروں میں آنے جانے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،میر اعجاز خان سنجرانی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:23

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی نے دالبندین بازار میں واقع العارف ہسپتال کا افتتاح کیا اس موقع پر قبائلی رہنماء میر قادر جان محمد حسنی ،ڈاکٹر سکندر بلوچ،میر مدد خان بڑیچ، سردار زادہ میر علاؤالدین خان سنجرانی میر عمران مری ڈاکٹر محمد اشرف بڑیچ،ڈگری کالج دالبندین کے پرنسپل پروفیسر عبدالقیوم بڑیچ،بی این پی کے صدر میر یار محمد مینگل،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا امیر محمد صدیقی سردار احمد بخش سنجرانی،میر اسفندیار خان یار محمد زئی، اعظم شکاری، مصطفی کمال ریکی، میر محمد جان بڑیچ،میر محمد اسحاق محمد حسنی،ملک رحمت اللہ محمد حسنی،میر علی جان سنجرانی،ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی، میرآحمد محمد حسنی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا جبکہ ڈاکٹر سکندر بلوچ نے انہیں ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی نے ہسپتال کے قیام کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایسے عوامی اور فلاحی اداروں کے قیام کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دوردراز کے علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی غرض سے کوئٹہ یا دیگر شہروں میں آنے جانے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی بھی عبادت سے کم نہیں امید ہے کہ یہ ہسپتال علاقے کے لوگوں کے لیے ایک اہم ادارہ ثابت ہوکر علاج ومعالجے کی سہولیات کی فراہمی میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔