اگر سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی،شفقت محمود

پاکستان صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہے، ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، وفاقی وزیر تعلیم برآمدات بڑھ رہی ہے، مہنگائی کے کچھ مسائل ہیں، اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:23

اگر سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی،شفقت محمود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہے، ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہے، مہنگائی کے کچھ مسائل ہیں، اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں.شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایسا سننے میں آیا ہے سندھ حکومت میں اندرونی طور پر شدید اختلاف ہیں، کچھ لوگ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ہیں، اس اختلاف کے باعث مراد علی شاہ کو تکالیف ہیں، اگر کوئی جمہوری طریقے سے حکومت کے خلاف ہوتا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، میری اطلاع کے مطابق سندھ کی حکومت گرانے کی بات نہیں ہوئی، اگر حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی، جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا۔