لاہور میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے 3 رہنما جاں بحق
قتل ہونے والے صداقت جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے،شبیر احمد سرویا اور اسد ہاشمی جماعت اسلامی کے رکن تھے۔ امیر جماعت اسلامی کی قتل کی شدید مذمت
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:13
(جاری ہے)
اسی حوالے سے اب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق جماعت اسلام سے تھا۔واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے فیروز والا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے پچھلی نشست پر بیٹھے تین افراد کو قتل کر دیا۔
تینوں افراد عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد مرید کے واپس جا رہے تھے۔راستے میں رانا ٹاؤن کے قریب ان پر مخالفین کی جانب سے گولیاں برسائی گئیں۔گاڑی میں ڈرائیور اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا شخص خالد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔جاں بحق افراد کی شناخت صداقت علی صداقت،شبیر حسین سرویا اور اسد ہاشمی کے نام سے ہوئی۔صداقت جماعت اسلام و وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے جب کہ شبیر احمد سرویا اور اسد ہاشمی جماعت اسلامی کے رکن تھے۔لواحقین نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فیروزوالا میں تین کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہمارے کارکنوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا قاتلوں نے اس سے قبل مقتول شبیر سرویا کے گھر پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.