نامور شاعر جون ایلیا کی88 ویں سالگرہ 14 دسمبر کو منائی جائے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:29

نامور شاعر جون ایلیا کی88 ویں سالگرہ 14 دسمبر کو منائی جائے
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء)اردو کے نامور شاعر جون ایلیا کی88 ویں سالگرہ 14 دسمبر کو منائی جائیگی۔ وہ 14دسمبر1931 کو امروہہ میں پید اہوئے‘ ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا، جون ایلیاکو اردو ،فارسی ،عربی اور عبرانی زبانوں پر عبورحاصل تھا۔

(جاری ہے)

ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حسن بن صباح اور جوہر صقلی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شعری مجموعے شاید ،یعنی ،لیکن ،گمان اور گویا کے نام سے اشاعت پذیر ہیں۔2000میں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی سے نوازا گیا جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو وفات پاگئے تھے ۔