آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ( OUP) نے اساتذہ کی تربیتی و ترقی کے اپنے سلسلہ وار پروگرام کے تحت لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اساتذہ کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کمپیوٹیشنل تھنکنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:30

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ورکشاپ ..
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2019ء) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ( OUP) نے اساتذہ کی تربیتی و ترقی کے اپنے سلسلہ وار پروگرام کے تحت لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اساتذہ کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کمپیوٹیشنل تھنکنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کے یہ سیشنز اساتذہ کیلئے OUP کی طرف سے شائع کردہ آکسفورڈ انٹرنشنل پرائمری کمپیوٹنگ سیریز کو استعمال کرتے ہوئے تیارکئے گئے ہیں۔


آکسفورڈ انٹرنشنل پرائمری کمپیوٹنگ 6مراحل پر مشتمل ایک جامع کورس ہے ۔ آج کی ڈیجیٹل دنیا کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علموں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے یہ کورس بنایا گیا۔ یہ کورس طالب علموں کو نہ صرف ڈیجیٹل علم سے بہرہ مند کرتا ہے بلکہ انہیں اعتماد بھی دیتا ہے تاکہ وہ اپنی علم اور مہارتوں کو اپنی حقیقی زندگی میں بروئے کار لاسکیں ۔

(جاری ہے)


ورکشاپ میں جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ان میں طالب علموں کو یہ بتانا کہ جدید ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے، انہیں اس قابل بنانا کہ کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے ذریعے کس طرح تخلیقی اور تجزیاتی کام سرانجام دیا جاتے ہیں، ان میں اگاہی پیدا کرنا کہ انٹرنیٹ کو کس طرح محفوظ طریقے سے استعمال اور موضوعات کا چناؤ کیسے کیا جاتا ہے مزید برآں انہیں اس قابل بنا نا کہ وہ کمپیوٹر پروگرامنگ کرسکیں اور اپنی سوچ کو کمپیوٹر کی طرح موثر بناسکیں۔


تربیتی سیشن کی قیادت برطانیہ میں ثانوی اور اعلی تعلیم میں کمپیوٹر سائنس ٹیچر کی حیثیت سے 30 سال سے زائد تجربہ رکھنے والی Alison Page نے کی۔ انہوں نے تعلیم میں انفارمیشن اور کمیونیکیشنز کے فروغ کیلئے برطانیہ کی ایک نمایاں ایجنسی کیلئے بھی کام کیا ہے۔ وہ آکسفورڈ انٹرنیشنل پرائمری اور لوئر سیکنڈری کمپیوٹنگ سیریز کی مصنفہ بھی ہیں۔