Live Updates

وزیراعظم کے عوام دوست وژن کو عملی جامہ پہنچا کر حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،فردوس عاشق اعوان

معاشرے میں جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کر دی جائیگی،وزیراعظم عمران خان ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،کرپشن کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کیلئے کچھ وقت لگے گا، معاون خصوصی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:25

وزیراعظم کے عوام دوست وژن کو عملی جامہ پہنچا کر حقیقی تبدیلی لائی جا ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کے عوام دوست وژن کو عملی جامہ پہنچا کر حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،معاشرے میں جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کر دی جائیگی،وزیراعظم عمران خان ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،کرپشن کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کیلئے کچھ وقت لگے گا۔

ہفتہ کو یہاں پولیس اصلاحات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ میں ڈیجیٹل پولیس ہیلپ لائن کا قیام خوش آئند ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مائی پولیس ہیلپ کے ذریعے عوام براہ راست اعلیٰ پولیس حکام سے رابطہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آر پی او گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،آر پی او گوجرانوالہ نے عوام دوست پولیس کے نعرہ کو عملی جامہ پہنایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کے عوام دوست وڑن کو عملی جامہ پہنچا کر حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے تھانہ کلچر بدلنے کا جو نعرہ لگایا تھا اسے حقیقت میں بدلا جا رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،وزیراعظم کا عام شہری کے ساتھ احساس کا رشتہ ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ پولیس کی صفحوں میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے،آج تھانہ کلچر بدلنے کی طرف مثبت قدم اٹھایا گیاہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اہم اقدام ہے،پولیس یونیفارم کے عزت کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔معاون خصوصی نے کہاکہ چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کیلئے کچھ وقت لگے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ کرپشن کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ میں ڈیجیٹل پولیس ہیلپ لائن کا قیام خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ مائی پولیس ہیلپ کے ذریعے عوام براہ راست اعلیٰ پولیس حکام سے رابطہ کر سکیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ آر پی او گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،آر پی او گوجرانوالہ نے عوام دوست پولیس کے نعرہ کو عملی جامہ پہنایا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کے عوام دوست وژن کو عملی جامہ پہنچا کر حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ معاشرے سے استحصال کے خاتمے میں پولیس کا بنیادی کردار ہے،وزیراعظم نے تھانہ کلچر بدلنے کا جو نعرہ لگایا تھا اسے حقیقت میں بدلا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پولیس کو ظالم کے مددگار کے بجائے کمزور کی ڈھال بنا رہے ہیں،معاشرے میں جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کر دی جائیگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جرائم پیشہ اور مافیا ارکان کو گرفتار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات