ہماری ایوی ایشن ڈویژن دیگر سول ایوی ایشن اداروں کی طرح مضبوط بنانے کیلئے تعریف کی مستحق ہے،غلام سرور خان

عوام کی خدمت حکومت کا فرض ہے،انسانیت کی خدمت میں ہی فلاح ہے،حاجی غلام حسن کو ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی میں بنا دیا گیا ہے، وفاقی وزیر

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:36

ہماری ایوی ایشن ڈویژن دیگر سول ایوی ایشن اداروں کی طرح مضبوط بنانے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) ہماری ایوی ایشن ڈویڑن ملک کے سول ایوی ایشن سیکٹر کو دنیا کے دیگر سول ایوی ایشن اداروں کی طرح مضبوط بنانے کیلئے تعریف کی مستحق ہے۔یہ بیان وفاقی وزیر برآ ئے ہوابازی نے بروز ہفتہ، خصالہ میں گیس پائپ کا افتتاح کرتے ہوئے دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے‘ 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قراداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا، جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف .مجھے پورا اعتماد ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے اور عالمی سول ایوی ایشن سیکٹر میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ ایوی ایشن ڈویژن ٹرانسپورٹ کا جدید محفوظ اور آرام دہ ذریعہ فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تجارت کی سہولت کیلئے معیشت میں گرانقدر کردار ادا کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ ڈویڑن قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

ہماری حکومت نے نیشنل ایوی ایشن ہالیسی 2019 متعکارف کروائی جو شعبہ ہوابازی کی مثبت ترقی کے لئے بہت اہم ہے،اس پالیسی کے تحت ایئر لائنز کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات رکھی گئی ہیں تاکہ ملکی ایئر لائنز کو بزنس کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اس کے علاوہ کنزیومر پروٹیکشن، گرین انوائرمنٹ،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، ٹورازم پروموشن ریجنل انٹیگریشن لائسنس ،ایئر پورٹس اور ایئر نیویگیشن انفرا اسٹرکچر،اکنامک ڈویلپمنٹ اور ریگولیٹری انوائرمنٹ بھی اس پالیسی کا حصہ ہیں۔

خصالہ میں تقریباً 15 کلومیٹر کے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔اس کے علاوہ غلام سرور خان نے اپنے حلقوں میں زکوة کمیٹی تشکیل دی۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت حکومت کا فرض ہے۔انسانیت کی خدمت میں ہی فلاح ہے۔حاجی غلام حسن کو ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی میں بنا دیا گیا ہے۔پڑیال میں چوہدری عباس ،چوہدری ضمیر،کڑاھی میں ماسٹر جہانگیر،بہال میں ماسٹر زمان،بگڑہ میں حاجی دریافت،ڈڈھمبر میں خوشی محمد،گیلا کلاں میں نوید آصف اور ڈھیری میں چوہدری خادم زکوة چیرمین بنا دئیے گئے۔اس موقع پر چوہدری افضل اور بریگیڈیر طارق زمان بھی موجود تھے۔