رحیم یار خان، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کا فیکلٹی ممبران کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:54

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر تمام ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز سمیت تمام فیکلٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن کے انعقاد کا مقصد تمام فیکلٹی ممبران کوموقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں اور آنے والے وقتوں میں یونیورسٹی کو اعلی درجہ کی یونیورسٹی بنانے کیلئے وائس چانسلر کے وژن کو سنیں۔

وائس چانسلر نے اپنی گفتگو کے دوران اپنی موجودہ پروفائل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے وسیع تجربات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی میں طلباء کے تعلیم کے معیار ، تحقیق اور جدت پر بہتر توجہ مرکوز کریں اور اکیڈمکس اور صنعت کے مابین مضبوط روابط بنانے کے اس وژن کو پورا کرنے میں انکا ساتھ دیں۔ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری اوروائس چانسلر کے خواب کو یقینی بنانے کیلئے تمام فیکلٹی ممبران نے بھرپور یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :