نیب کا ایسا کالا قانون ہے کہ شک کی بنیاد پر کسی کو بھی حراست میں لیا جاسکتا ہے ،نفیسہ شاہ

نامور سیاسی شخصیت خورشید شاہ کو 82 دن ہو گئے ہیں اور وہ ناحق پیشیاں بھگت رہے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28

نیب کا ایسا کالا قانون ہے کہ شک کی بنیاد پر کسی کو بھی حراست میں لیا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعا ت سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ نیب کا ایسا کالا قانون ہے کہ شک کی بنیاد پر کسی کو بھی حراست میں لے لیا جاتا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہے پی پی کے مرکزی رہنما و ملک کی نامور سیاسی شخصیت خورشید شاہ کو 82 دن ہو گئے ہیں اور وہ ناحق پیشیاں بھگت رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے کی سکھر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب نے سوالات اٹھائے کہ آپ قوم کا پیسہ خرچہ کر رہے ہیں پر کوئی ثبوت نہیں دے پا رہے جج صاحب نے انہیں دس دن کا وقت دیا ہے کہ ثبوت پیش کیئے جائے انہوں نے کہا کہ یہ احتساب کی ہوا صرف ایک طرف چل رہی ہے، فریال تالپور کو پانچ مہینے ہو گئے مگر کوئی ریفرنس پیش نہیں کیا گیا یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ حراست میں لیتے ہیں اور ریفرنس دائر نہیں کیئے جا رہے کسی کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لینا کہاں کا قانون ہے۔