وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دورے کریںگے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:52

وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دورے کریںگے
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دوبارہ دورے کریں گے۔ وزیراعلیٰ فیلڈ وزٹ کے دوران ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا خود جائزہ لیںگے۔وزیراعلیٰ سرکاری دفاتر، تھانوں،اراضی سینٹرزاورہسپتالوں کے بھی دورے کریںگے۔وزیراعلیٰ فیلڈوزٹ کے دوران صفائی کی صورتحال اورامن وامان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیںگے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کریںگے۔وزیراعلیٰ ہر ضلع میں اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں سے بھی ملاقات کریںگے۔وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداران و کارکنوں کے مسائل سنیںگے اوران کے حل کیلئے ہدایات دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے بھی مختلف شہروں کے دورے کئے ہیں، آئندہ ہفتے سے فیلڈ وزٹ کر کے زمینی حقائق خود دیکھوں گا۔ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کر کے اصل صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے ۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کریںگے اورترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔