وزیر اعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:52

وزیر اعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے ملزمان کی ..
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔