نواز شریف کی عیادت کے لئے ان کے بیٹے موجود ہیں، مریم نواز کو جانے کی کیا ضرورت ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:59

نواز شریف کی عیادت کے لئے ان کے بیٹے موجود ہیں، مریم نواز کو جانے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اصل میں مریم نوازکو واپس جیل میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ صرف عیادت کے لئے ضمانت پر باہر آئی تھی۔

(جاری ہے)

عیادت کرنے والے تو خود باہر نکل گئے، مریم نواز کو اب جانے کی کیا ضرورت۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ بیمار باپ کی عیادت کے لئے بیٹے پاکستان نہیں آئے مگر بیٹی باہر جانا چاہتی ہے، اب جبکہ نواز شریف کی عیادت کے لئے مفرور بیٹے موجود ہیں تو بھلا مریم نواز کو جانے کی کیا ضرورت ہے۔