یہ ووٹ بھی دیں گے، پیاز اور جوتے بھی کھائیں گے، شیخ رشید
ان کے پاس ووٹ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، آرمی چیف کی تقرری کیلئے آئندہ 15روز میں حکمت عملی کافیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28
(جاری ہے)
جہاں کیسز کا تعلق ہے شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہبازکے کیسز زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک لندن سے کوئی پلان ہوتے نہیں دیکھا۔
مجھے امید ہے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال واپس آجائیں گے، کیونکہ کیسز کی نوعیت پھیلتی جا رہی ہے۔ یہ ووٹ بھی دیں گے، پیاز بھی کھائیں گے اور جوتے بھی کھائیں گے۔ ووٹ دینے کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک مجرم علاج کیلئے باہر جاسکتا ہے تو پھر ملزم کی بھی صحت خراب ہے ، اس کو بھی حق ہے کہ وہ بھی علاج کیلئے باہر جائے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مزید نوکریوں کی گنجائش پیدا ہوگی۔ تین سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سے پوچھیں استعفا کس دسمبر میں آئے گا؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا۔ امید ہے بازارکے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح نہیں لڑیں گے۔ قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں آخر میں کام کچھ نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.