2 دن قابو میں رہنے کے بعد ٹماٹر پھر سے مہنگا ہوگیا

ایک ہی دن میں قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، فی کلو قیمت 170 روپے تک کا پہنچی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:49

2 دن قابو میں رہنے کے بعد ٹماٹر پھر سے مہنگا ہوگیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) 2 دن قابو میں رہنے کے بعد ٹماٹر پھر سے مہنگا ہوگیا، ایک ہی دن میں قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، فی کلو قیمت 170 روپے تک کا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ تاہم ہفتے کے روز ٹماٹر کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے اور مارکیٹ میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 145 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ عام دکانوں پر ٹماٹر 170 روپے فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہے۔ ٹماٹر کے علاوہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آلو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ سبزی منڈی میں آلو کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 43 روپے کلو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عام دکانوں پر آلو 50 سے 60 روپے فی کلو کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔

جبکہ پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ پیار عام مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو کنٹرول کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نفاذ سے روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانا ممکن ہوگا۔
                                                                            

متعلقہ عنوان :