نیب نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کل پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:15

نیب نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کل پوچھ گچھ کیلئے طلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) نیب راولپنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب نے سلیم مانڈوی والا کو (کل)بروز سوموار9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے، پیپلزپارٹی رہنما سے جعلی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی۔ادھر احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے خورشید شاہ کو 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔