پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں،عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گی ترجمان (ن)لیگ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:46

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں،عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ قوم کے لئے بری خبر بن چکے ہیں،عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رلائیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ میں گیس کی قیمت میں سو فیصد اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ، کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں ، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ میں ملک میں روٹی , روزگار , کاروبار , معیشت بند اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ میں بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ ، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ میں مہنگائی فیصد، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 2.5 فیصد ہو گئی, اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ میں پچیس لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی کے کھڈے ایک ارب کے ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نہیں ملی آپ اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ووٹ ، بجلی اور گیس کے بلوں میں چوری کی کی، اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ ٹماٹر،آٹا، دالیں، گھی سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ اور آپ کی نالائق ٹیم نے صرف جھوٹ کو ملک میں سستا کیا ہے۔