ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرانیوالے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

سیف گیمز میں بھارت کے نیراج چوپڑا کا 2016میں 82.23میٹر تھرو کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:11

ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرانیوالے پہلے پاکستانی کھلاڑی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) سا ئوتھ ایشین گیمز میں محمد ارشد نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔محمد ارشد نے ساتھ ایشین گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کر کے نیا سیف اور نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کامیابی کے ساتھ ساتھ انہوں نے براہ راست ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے،2018کی ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی22سالہ ارشد ندیم نے ساتھ ایشین گیمز میں86.29میٹر لمبی جیولین تھرو کے ذریعے سیف گیمز میں بھارت کے نیراج چوپڑا کا 2016میں 82.23میٹر تھرو کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ۔

محمد ارشد ٹوکیو اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں کیوں کہ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے انہیں کم از کم85میٹر تھرو پھینکنا ضروری تھا۔تیرہویں ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے گزشتہ روز 4 گولڈ میڈل جیتے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے ایتھلیٹکس میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کئے تھے۔ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے اب تک 20 گولڈ میڈل، 24 سلور اور 33 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :