وفاقی حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ،سردار اختر مینگل

حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں،جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے،انٹرویو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:40

وفاقی حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ،سردار اختر مینگل
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے۔ حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفی بھی دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ حکومت والے مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں کیونکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی تو ہمارے نکات پر کیوں نہیں، حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔سربراہ بی این پی نے کہا کہ حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفی بھی دے سکتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گی

متعلقہ عنوان :