Live Updates

پاکستان میں جمہوری نظام ناکام ہے ،میں اس جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں عوام کو حق ملنے کی بجائے حق تلفی ہو، عبداللہ حمید گل

مغربی جمہوریت ہمارے مسائل کا حل نہیں ہی. ان ممالک میں جمہوریت اس لئے کامیاب ہے کہہ وہاں نظام عدل مضبوط اور درست کام کر رہا ہی.فوج پر انگلی اٹھانے والے خاموش رہیں تو بہتر ہو گا، میڈیاکنونشن سے خطاب

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان میں جمہوری نظام ناکام ہے میں اس جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں عوام کو حق ملنے کی بجائے حق تلفی ہو، مغربی جمہوریت ہمارے مسائل کا حل نہیں ہی. ان ممالک میں جمہوریت اس لئے کامیاب ہے کہہ وہاں نظام عدل مضبوط اور درست کام کر رہا ہی.فوج پر انگلی اٹھانے والے خاموش رہیں تو بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک نوجوانان پاکستان کے چئیرمین عبداللہ حمید گل نے سرگودھا پریس کلب میں میڈیاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انھوں نے کہا کہہ اگر فوج ملک کو مایوسی سے نکالنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دے رہی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں سب جانتے ہیں سابقہ ادوار میں نواز شریف اور بے نظیر کی حکومتیں کیسے بنی. یہ پنڈورا بکس نہ کھولا جائی. میرے پاس بہت سارے راز ہیں . اور میں سب جانتا ہوں.سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ایکسٹینشن کو متنازعہ اور نئے آرمی چیف کے تقرر کی افواہ پھیلانیاور عین وقت پر مشرف کیس کو سامنے لانے کے کیا مقاصد تھی.

من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈا کا سدباب ہونا چاہیے . موجودہ حکومت سے عوام کو بہت توقعات ہیں مگر اب امید مایوسی میں بدل گئی ہی. پاکستان کی شہ رگ کشمیر پر یوٹرن لے کے مایوس کیا ہے ، 15 ماہ میں 10 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں ، امریکہ دورے کے بعد اب تک حکومت نے یو این او میں کشمیر پر کوئی قرارداد بھی نہیں دی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ملکی معیشت کو ڈس لیا ہے، ملکی ترقی 5.8 سے 2.5 پر لانے کے ساتھ ساتھ روپے کو 50 فیصد تک ڈی ویلیو کیا جس سے مخصوص طبقے کو راتوں رات فائدہ دیا گیا وہ کون تھے ، سب بہتر جانتے ہیں عمران خان کو اپنی پارٹی کو میر جعفروں سے نجات دلانے ہوگی ، عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ہماری منزل اسلام ہے، اسلام آباد نہیں ، جن قوموں نے اسلامی نظام کو اپنایا ان کا شمار آج دنیا کی ترقی پذیر ملکوں میں ہوتا ہے بدقسمتی سے ہم آج بھی اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکے ، ایک سازش کے تحت دائیں بازو کی بجائے لبرل ازم اور سوشلسٹ نظام کوزندہ کیا جا رہا ہے لال دوپٹے والیوں نے مرد کو کتا بنا کر کیا پیغام دیا ہی.

موجودہ حکومت کی کشمیر ایشور پر خارجی پالیسی ناکام ہوئی ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے حکومت نے اس مسئلہ پر کوئی پالیسی نہیں بنائی اور اب ہر طرف خاموشی ہی. عبداللہ حمید گل نے کہا کہ جب تک ہم نظام عدل امیر اور غریب میں فرق کو ختم نے کریں گے ہم حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی راست نہیں بن سکتی. بعد ازاں انھوں نے تحریک نوجوانان سرگودھا کے عہدیداران سے حلف لیا. کنونشن سے عبداللہ ہاشمی اور وقاص قاسمی نے بھی خطاب کیا. جبکہ جنرل سیکرٹری راناساجداقبال نے عبداللہ حمید گل کو سرگودھا پیس کلب آمد پر خوش آمدید کہا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات