Live Updates

ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، شہبازشریف

ڈاکٹرزچھٹیوں پرہیں، کرسمس کے بعد ڈاکٹرز سے علاج کیلئے اپوائنٹمنٹ طے ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو نوازشریف کوعلاج معالجے کیلئے امریکا لےکر جائیں گے۔صدر(ن) لیگ شہباز شریف کی لندن میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:57

ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، شہبازشریف
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، ڈاکٹرزچھٹیوں پر ہیں، کرسمس کے بعد ڈاکٹرز سے علاج کیلئے اپوائنٹمنٹ طے ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو نوازشریف کوعلاج معالجے کیلئے امریکا لےکر جائیں گے۔ انہوں نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرزسے علاج کے سلسلے میں ملاقات کرنی ہے۔

ملک واپسی کی تاریخ نہیں بتا سکتا، ڈاکٹرزچھٹیوں پرہیں۔ کرسمس کے بعد ڈاکٹرز سے علاج کیلئے اپوائنٹمنٹ طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا تو نوازشریف کو علاج معالجے کے لیے امریکا لے جایا جائے گا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی زیرصدارت لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خواجہ آصف ، پرویز رشید، احسن اقبال، ایاز صادق ، رانا تنویر، امیرمقام، خرم دستگیر،مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں پارلیمانی امور زیربحث آئے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے جو ایشوز چل رہے ہیں ان پر شہبازشریف سے رہنمائی لی ہے۔ اہم مسئلہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا ہے۔ شہبازشریف سے تمام معاملات پر مشاورت ہوئی ہے ملک واپس جاکر حکمت عملی طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ الیکشن ہونے ہیں تونئے الیکشن کیلئے پہلا مرحلہ ان ہاؤس تبدیلی ہے۔ ن لیگ کا مئوقف ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی آئے۔ اجلاس میں برطانیہ سے رقم منتقلی سے متعلق گفتگو نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے پارک لین فلیٹس میں قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات