ٰ12سال بعد شہید بی بی کا بیٹا بلاول بھٹو لیاقت باغ سے عوامی جدوجہد کا علم بلند کرے گا،سمیرا خان

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ راولپنڈی سٹی کی صدر سمیرا خان نے کہا ہے کہ12سال بعد شہید بی بی کا بیٹا بلاول بھٹو اسی لیاقت باغ سے عوامی جدوجہد کا علم بلند کرے گاذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی راولپنڈی میں شہادت کے بعد یہی لیاقت باغ اب فیصلہ کن جدوجہد کانکتہ آغاز بنے گا27دسمبر لیاقت باغ کا جلسہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا پاکستان پیپلز پارٹی کی ورکرز اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں گی جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور عوامی جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے کو کامیاب بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز سٹی آفس میں27دسمبر کو ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سٹی وارڈ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری سٹی کوثر الطاف، سیکرٹری انفارمیشن ناصر شاہین ایڈووکیٹ، نائب صدر سلمیٰ حسن، کینٹ کی صدر مسز کیانی،، گل ناز بادشاہ، سعدیہ عباسی اور ذہین طاہرہ نے بھی شرکت کی انہوںنے کہا کہ موجودہ نا اہ حکومت نے ملک مین مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے عوام کی امید بلاول زرادری ہیں ملک کو موجودہ بحرانوں سے وہی نکال سکتے ہیں اور نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مشکلات اور ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ایسے حالت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی سمیرا خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام خواتین سے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے جلسہ کا کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاری کریں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔