جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں اصلاحات کے لیے مراد سعید نے زبردست محنت کی جس کی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فی صد سے زائد اضافہ ہوا: رہنما تحریکِ انصاف کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 14:32

جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2019ء) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں اصلاحات کے لیے مراد سعید نے زبردست محنت کی جس کی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف مہم سے 11 اعشاریہ 7 ارب وصولی کی گئی، ادارہ جاتی اخراجات کم کر کے 24 کروڑ روپے بچائے گئے، نتائج مراد سعید اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے وفاقی وزیر مراد سعید اور ان کی ٹیم کو کام یابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت مواصلات نے 15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے، اسے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی بڑی کام یابی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیااس سلسلے میں وزارت مواصلات نی15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ، کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا ۔

وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی ، ادارے نے قومی خزانے پرانحصار کی بجائیاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ، پاکستان کیسب سیبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کیآغازکااعلان کیا گیا ۔یاد رہے اکتوبر میںو زارت مواصلات نے 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی تھی۔