حلقہ نمبر ایک کوٹلہ میں سڑکوں کی ابتر حالت انسانی جانوں کو نگلنے لگی

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) حلقہ نمبر ایک کوٹلہ میں سڑکوں کی ابتر حالت انسانی جانوں کو نگلنے لگی۔ مظفرآباد تا شہید گلی سڑک حالیہ بارشوں اور گزشتہ 3سالہ حکومتی کارکردگی اور وزیر حکومت نورین عارف کی عدم توجہی کا شکار ہوکر موت کے کنویں میں تبدیل۔ آئے روز ہونے والے حادثات میں درجنوں انسانی جانوں سمیت کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

علاقہ معززین دہائی دیتے ہوئے صحافیوں کے پاس آن پہنچے۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے شہید گلی سڑک کی تباہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ملک عبدالرحیم راجہ بشیر محمد شیخ جواد سید امجد شاہ نومان چغتائی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیر حکومت ایم ایل اے حلقہ کوٹلہ نے سڑکوں کی جانب توجہ دینے کے بجائے خزانہ بھرو مہم کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو زمانہ قدیم میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ہر طرف سڑکوں کی یہی حالت ہے مگر شہید گلی سڑک کی ابتر حالت قابل رحم ہو چکی ہیانہوں نے کہا کہ شہید گلی کے عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے بجائے وزیر حکومت حکومتی گڈ گورننس اور کارکردگی کی طرف توجہ دیں عوام علاقہ نے کہا کہ شہید گلی پر آئندہ ہونے والے کسی بھی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی جانب سے حکومت اور ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کے چیف سیکرٹری آزادکشمیر شہید گلی روڈ کادورہ کریں اور خستہ حالی کا جائزہ لے کر اس کی تعمیر کروائیں عدم تعمیر کی صورت میں احتجاج عوام کا حق ہوگا-