Live Updates

ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ بہت جلد دریائے نیلم اور جہلم کی نذر ہونے والا ہے‘راجہ فرخ ممتاز

قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلف اُٹھا لیا ہے اب اصل میدان سجنے والا ہے‘رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھاوڑہ تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء راجہ فرخ ممتاز خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ بہت جلد دریائے نیلم اور جہلم کی نذر ہونے والا ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلف اُٹھا لیا ہے اب اصل میدان سجنے والا ہے ساڑھے تین سال تک سرکاری اداروں سے لیکر خالصہ سرکار پر مک مکا کرنے والے جلد عوام بے نقاب،ہونے والے ہیں کمیشن خوروں کے چہروں سے نقاب اترنے والے ہیں بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہونگے جعل سازی اور منظم چور بازاری سے ریاستی وسائل لوٹنے والوں کے ٹھکانہ اب تھوری جیل ہو گا۔

مظفرآباد سے میرپور کوٹلی تک سرکاری اراضی کی بندر بانٹ کرنیو الے اب عوامی قہر و غضب سے کسی صورت نہیں بچ سکتے جعلی انڈے مارکیٹ میں لانیو الے اب تیار رہیں عوام نے یہی انڈے اُن کے استقبال کیلئے جمع کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ چار کو بدترین مسائل سے دو چار کیا گیا آج پورا حلقہ بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تین سال میں من پسند علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر دیئے گئے سکیموں کے نام پر کمیشن اور ووٹ کے سودے کرنے والوں کے دن اب تھوڑے رہ گئے ہیں۔

متاثرین کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے ساتھ تاریخ کا بدترین دھوکہ کیا گیا حکومت صدر یاست وائس چانسلر کی کرپشن کوشلٹر فراہم کررہے ہیں۔اکڑ نالہ سڑک حلقہ چار کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوتے ہی اسی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا اُنہوں نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مفاد پرستوں کو اپنے علاقوں کے قریب تک نہ آے دیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کے اندر جس تبدیلی کی بنیاد رکھی اب وہ آزادکشمیر میں عملی طور پر پہنچ گئی ہے انشا اللہ خطہ کی خوشحالی کے دور شروع ہونے والا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات