کشمیر اور کشمیرکی تحریک کے اصل وارث ہم کشمیری ہیں‘صدرآل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن

د دنوں سے مہاجرین کی آبادکاری کیلئے اور ان کے سٹیٹس کو ختم کرنے کی باتیں گردش کررہی ہیں جو کہ ان شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد وسیم خان طلب کیاگیا۔اجلاس میں صدر آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن راجہ سجید خان ،سینئر نائب صدر میاں عبدالرحمان، جنر ل سیکرٹری مختار خان ،سیکرٹری اطلاعات نصیر احمد میر،نائب صدر کامران علی کھوکھر،دانیال قریشی ودیگر عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی ۔

اجلاس میںگزشتہ کچھ دنوں سے مہاجرین آبادکاری وان کی دیگر مراعات کوختم کرنے کے حوالہ سے قیاس آرائیایوں پربحث کی گئی ۔اور ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے چیئرمین آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن محمد وسیم خان ،صدر راجہ سجید خان ،جنر ل سیکرٹری مختار خان ،میاں عبدالرحمان ،نصیر احمد میر ،کامران علی کھوکھر ،دانیال قریشی نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیاہے کہ کشمیر اور کشمیرکی تحریک کے اصل وارث ہم کشمیری ہیںجنہوں نے کشمیر کی تحریک کیلئے لاکھوں قربانیاں دی اور قربانیوں کا یہ تسلسل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند دنوں سے مہاجرین کی آبادکاری کیلئے اور ان کے سٹیٹس کو ختم کرنے کی باتیں گردش کررہی ہیں جو کہ ان شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے ۔مہاجرین اپنا ایک سٹیٹس رکھتے ہیں اوراس کو کبھی بھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔کشمیرکشمیریوں کا ہے ۔پاکستان ہمارا اصل وکیل ہے مگر پاکستان نے ہماری سہی طریقہ سے وکالت نہیں کی ہے ۔جس کا ہمیں دکھ وافسوس ہے ۔

مہاجرین کشمیر کو صرف کشمیر کے اندر ہی نئے سرے سے آباد کیا جائے۔جو جہاں پر رہائش پذیر ہے ان کو اسی جگہ مستقل آباد کیا جائے ۔جن مہاجرین کو رہاش کا مسئلہ درپیش ہے اور جو ایک ہی گھر میں آٹھ آٹھ فیملیاں ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں ان کو آزادکشمیر کے اندرہی رہائش کیلئے جگہ مہیا کی جائے ۔مہاجرین نہ تو پنجاب جائیںگے نہ ہی جھنگ،مہاجرین صرف کشمیر کے اندر ہی رہیں گے ۔

مہاجرین کاجو 6فیصد کوٹہ بحال ہے اس کو تسلسل کے ساتھ بحال رکھا جائے ۔مہاجرین کے گزارہ الائونس کو بحال رکھا جائے اورمہاجرین کو جو مخصوص نشستیں میڈیکل ودیگر یونیورسٹیز کالجز میں ہیں ان کو بھی بحال رکھا جائے ۔جو سہولیات مہاجرین کو دی جارہی ہیںان کو بحال رکھا جائے۔ ان سہولیات کے ساتھ جو کو ئی بھی چھیڑ چھاڑ کرے گا تومہاجرین اس کوقطعاً برداشت نہیں کریں گے۔

ہم حکومت آزادکشمیر ،حکومت پاکستان اور پاکستان آرمی سے اپیل کرتے ہیں کہ مہاجرین کا جو سٹیٹس ہے اس کو بحال رکھا جائے ۔اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ دنوں کے اندر تمام مہاجرین تنظیموں اور مہاجرین صدوروعمائدین کو اکٹھا ایک پیج پر لائیں گے اور یکجان ہو کر ایک لائحہ عمل طے کریں گے۔مہاجرین کی شناخت ختم کرنے والے ہی کشمیری عوام کے دشمن ہیں۔