طلباء پوسٹ گریجویٹ کالج نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دیدی

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) طلباء پوسٹ گریجویٹ کالج نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دیدی ،ہاسٹل کی بلڈنگ موجود مگر طلبہ کے داخلے پر پابندی ہے ،فیسوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے کالج بس کی سہولت طلباء کو میسر نہیں ہے 15ہزار طلباء پیدل کالج آتے ہیں اور بس سالوں سے کالج کی پارکنگ میں کھڑی ہے ،یتیم اور غریب طلباء کو بھی فیسوں میں کوئی رعایت نہیں دی جارہی ہے ،تعلیم مہنگی کرکے غریبوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے طلباء یونین پر حکومت نے پابندی اُٹھادی ہے مگر کالج انتظامیہ الیکشن نہیں کروارہی سفارش کلچر کو کالج میں پروموٹ کیا جارہا ہے ،ان خیالات کا اظہار طلبہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب عظیم ،اسرار بٹ، احمد گجر،شعیب اعوان ،رضوان ملک ،کامران شیخ ،راجہ دانیال ودیگر نے کیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کالج کے طلباء کے جائز مطالبات کو فی الفور حل کرے اگر انتظامیہ مطالبات پورے نہیں کرے گی تو احتجاج کرنا طلباء کی مجبور ہوگی ،پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہاسٹل کی بلڈنگ میں طلباء کو فراہم نہ کرنا ناانصافی ہے اگر ہاسٹل کو نہ کھولا گیا تو طلبہ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گے اس سلسلے میں بہت جلد تمام طلباء تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور مشترکہ طور پر طلباء کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔