ضلع نیلم میں مافیا سرگرم ،مظفرآباد کے مختلف حلقوں سے آوارہ لڑکوں کو لیکر نیلم جا کر بیوہ خواتین کے گھر کوگرانے کی کوشش

اتوار 8 دسمبر 2019 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) ضلع نیلم میں مافیا سرگرم ،مظفرآباد کے مختلف حلقوں سے آوارہ لڑکوں کو لیکر نیلم جا کر بیوہ خواتین کے گھر کوگرانے کی کوشش ،اوباش لڑکوں کے پاس پستول ،چھریاں ،چاقو،لوہے کے مکے اور کدال،چبل کے ہمراہ میرے گھر کی دیواریں گرا دیں۔مجھے انصاف فراہم کیا جائے آسیہ بی بی زوجہ حافظ عبدالرشید خان (مرحوم)کی دہائی۔

تفصیلات کے مطابق سیماری کی رہائشی بیوہ خاتون آسیہ بی بی نے سنٹرل پریس کلب میں سائلین ڈیسک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بیوہ خاتون ہوں مجھ پر میرے بڑے دیور ارشاد خان ولد خانی زمان ،بیٹے بلال خان ولد خانی ،راجہ وقاص خان سمیت 10نامعلوم افراد نے حملہ کیا ،میں گھر میں بیٹھی آرم کررہی تھی کہ اچانک آکر اُنہوں نے گھر پر حملہ کردیا اور مجھے کہنے لگے بوڑھی یہاں سے نکل جاورنہ جان سے ماردیں گے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے کہا کہ میں صرف تین لوگوں کوجانتی تھی باقی نوجوان آوارہ لڑکوں کو یہاں سے لیکر گئے تھے جن کو میں نہیں جانتی ہوں ،میرے چھوٹے بیٹے کو زدکوب اور ہراساں بھی کیا اور سخت نازیبا الفاظ میں گالیاں بھی نکالیں ۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرے برآمدے کی دیوار بھی توڑ دی ہے ،متاثرہ خاتون نے کہا کہ جان بچانے کیلئے میں نے اُن اوباش نوجوانوں کی منت سماجت کی کہ ایسا ظلم نہ کرو مگر انہوں نے کوئی بات نہ سنی اور دیواریں گرانے شروع کردیں ۔متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے وزیراعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،آئی جی پی آزادکشمیر ،اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :